ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مستعفی ہو گئے

بدھ 26 فروری 2020 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) وفاق کے بعد پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل مستعفی ہوگئے، احمد جمال سکھیرا نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں ۔وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ استعفیٰ موصول ہو گیا ہے، اس پر حکومت پنجاب جلد کوئی فیصلہ کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں