�وری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی گھمنڈ خاک میں ملا دیا ‘صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان

بدھ 26 فروری 2020 22:40

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے سرپرائز ڈے کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 27فروری کا دن ایک تاریخ بن چکا ہے کہ کیسے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی گھمنڈ کو خاک میں ملاتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو تباہ کیا جبکہ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے تب سے کئی بار بھارت کی جانب سے ہم پر جنگ مسلط کی گئی مگر ہمیشہ بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی نریندر مودی کی شکل میں ایک انتہا پسند کشمیر میں انسانیت کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے اندر متنازعہ شہریت بل کی وجہ سے ایک ایسی آگ بھڑک چکی ہے جو کہ امن کی دشمن بن رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں