سوئی ناردن گیس ٹیم کے چھاپے‘ گیس چوری میں ملوث صارفین کے کنکشن منقطع‘ مقدمات درج

بدھ 26 فروری 2020 22:40

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) سوئی ناردن گیس ٹیم نے کارروائی کر کے گیس چوری میں ملوث صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئے‘ترجمان سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مطابق ٹیموں نے لاہورکے مختلف علاقوں میں گیس چوری اورغیرقانونی استعمال میں ملوث صارفین کیخلاف کامیاب کاروائیاں کی ہیں‘ ترجمان نے بتایا کہ پہلی کاروائی شیراکوٹ بند روڈ پر کی گئی جہاں پر گھریلو کنکشن کو پلاسٹک وائرکوٹنگ اور پلاسٹک ڈینا مشینوں پرتجارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہاتھا‘ دوسری کاروائی میاں امیرالدین پارک تاج پورہ میں کی گئی جہاں پر گھریلو گیس کنکشن کو مولڈنگ مشینوں پر تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہاتھا‘ تیسری کامیاب کاروائی شاہ عالم مارکیٹ میں کی گئی جہاں پر گھریلو گیس کنکشن کو تندورچلانے کیلئے استعمال کیا جارہاتھا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ نگران ٹیموں نے موقع پر گیس چوری اورغیرقانونی استعمال میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گیس کنکشن منقطع کردیے اور مزید کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میں مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواستیں دائر کردی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں