بھارت کی ہندووانہ سوچ کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اس کا آئینہ دکھا دیا، بھارت اب کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شوبز حلقوں کا سرپرائز ڈے پر اظہار خیال

بدھ 26 فروری 2020 22:45

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ہندوستان کبھی بھی مسلمانوں کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا، بھارت کی ہندووانہ سوچ کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اس کا آئینہ دکھا دیا، بھارت اب کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ان خیالات کا اظہار شوبز حلقوں نے سرپرائز ڈے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

فلموں کی لیجنڈ اداکارہ بہار بیگم نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھارتی طیاروں کو پاکستان ایئر فورس کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیتے ھوئے طیاروں کو مار گرایااور ان کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارت کو اس کا آئینہ دکھا دیا۔

بھارت اب کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح آج بھی تمام پاکستانی متحد ہیں ۔ ہدایتکار الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ برس 27 فروری کو دنیا بھر کے ممالک کے سامنے بھارت کا کردار نمایاں ہو گیا ہے۔ اداکار شفقت چیمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا بچہ بچہ بھارت کی حکومت اور وہاں پر موجود مسلمانوں پر ظلم ،ْ قتل و غارت پر سخت پریشان ہے۔

فلموں کے معروف ہیرو غلام محی الدین اور ہدایتکار سید نور نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا ان سے ہر قسم کے تعلقات منسوخ کئے جائیں اور بھارت کی ہندوانہ سوچ کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے۔ اداکارہ صائمہ نے کہا کہ ہندو انتہائی بزدل ،ْ مکار ،ْ عیار قوم ہے ۔ ہدایتکار اقبال کشمیری نے کہا کہ وہ ہندوکبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے اس کی زندہ مثال بھارت میں ہونیوالے فسادات ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں