نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء کی افتتاحی تقریب

پنجاب مارشل آرٹس گیمز ایونٹ پہلی مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے،میگا ایونٹ میں 500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں‘ احسان بھٹہ سپورٹس کو ترقی دیکر ہم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں، زاہد حسین

بدھ 26 فروری 2020 22:45

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی وٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے بعد پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء کا میگا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، یہ ایونٹ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے جس سے مارشل آرٹس کو فروغ ملے گا، سیکرٹری ماحولیات و چیئرمین موئے تھائی فیڈریشن زاہد حسین نے کہا ہے کہ معاشرتی و ذہنی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے سپورٹس بہت ضروری ہے، مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ، پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی وٹورازم پنجاب احسان بھٹہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس افسر ندیم قیصر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمان، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر تنویر عباس،تحصیل سپورٹس افسر رفیع الزمان اور دیگر کوچز بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں شائقین مارشل آرٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور2020ء 28فروری تک جاری رہیں گی۔

احسان بھٹہ نے مزید کہا ہے کہ پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء کیلئے تمام فیڈریشنز تعاون کررہی ہیں، کبڈی ورلڈ کپ کے بعد نیشنل سطح پر ایسا ایونٹ پہلی مرتبہ ہورہا ہے، اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا کامیابی سے انعقاد کیا جس سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سیف گیمز، ایشیئن گیمز او دیگر عالمی مقابلوں کے لئے تیار کیا جائے گا تاکہ عالمی مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی ہو۔احسان بھٹہ نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس ماہرین موجود ہیں ، ہاسٹل بھی ہیں، ان کھلاڑیوں کو ہمارے کوچز مزید تربیت دیں گے۔ چیئرمین موئے تھائی فیڈریشن و سیکرٹری ماحولیات و زاہد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے سپورٹس کی ترقی بھی ضروری ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے کبڈی کا میلہ کامیابی سے سجایا ہے ، مارشل آرٹس میں بہت ٹیلنٹ ہے ہم پرامید ہیں کہ سپورٹس کو ترقی دیکر ہم سپورٹس میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی و ذہنی ماحول کو بھی بہتر بنانے کے لئے سپورٹس بہت ضروری ہے، مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ،پنجاب مارشل آرٹس گیمزلاہور 2020ء میں 50کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے، 3سال سے لیکر سینئر ایج گروپ کی کیٹیگریز بھی رکھی گئی ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا،مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ،معاشرتی و ذہنی ماحول کو بھی بہتر بنانے کے لئے سپورٹس بہت ضروری ہے۔

بعد ازاں سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی وٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی اورکامیاب کھلاڑیوں اور پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء میں حصہ لینے والی 10گیمز کی پنجاب کی ایسوسی ایشنز اور فیڈریشنز کے سیکرٹریز کو شیلڈ دیں جبکہ ڈویژنل سپورٹس ا فسر ندیم قیصر نے سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی وٹورازم پنجاب احسان بھٹہ کو شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں