27 فروری کا دن بھارت کیلئے ہمیشہ ڈراؤنا خواب رہے گا‘ ملک عمر فاروق

پاک فوج دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، مشیر برائے کھیل

بدھ فروری 22:45

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ27 فروری کا دن بزدل اور مکار دشمن بھارت کیلئے ہمیشہ ڈراؤنا خواب رہے گا‘ آپریشن سافٹ ریٹورٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں ملک عمر فاروق نے کہا کہ آج کے دن پاک فوج کے شاہینوں نے بھارت کے دو طیارے گرا کر پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار اور دشمن کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا‘ بھارت 27فروری کی سبکی کبھی نہیں بھول سکے گا‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 27 فرور ی یوم تشکر اور بھارت میں یوم شرمندگی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے، ہماری بہادر افواج کی کامیابیوں کے نغمے ہمیشہ گونجتے رہیں گے‘انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ابھی نندن کو واپس کرکے دنیا کو امن کا پیغام دیا‘ امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں، انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments