صدر ٹر مپ نے بھارت میں مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا ، بھارت بندوق کے ذریعے مسلمانوں اور کشمیر یوں کی آواز دبا نہیں سکتا، اقوام متحدہ ،او آئی سی اور عرب لیگ سمیت تما م عالمی ادارے بھارتی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیں

گور نر پنجاب کی صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان سے گفتگو

بدھ 26 فروری 2020 22:45

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان نے بد ھ کے روزگور نر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں بھارتی مسلمانوں پر مظالم اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر نر یندر مودی کے مظالم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دہلی میںمودی کی حکومت اور آر ایس ایس کے غنڈے مل کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اس سے بڑی کوئی اور دہشت گردی اور انتہا پسندی نہیں ہوسکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ ،او آئی سی اور عرب لیگ سمیت دیگر تما م عالمی ادارے خاموشی اختیار کر نے کی بجائے بھارت کی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیں تا کہ نر یندر مودی اور آرایس ایس کے غنڈوں کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے بھارتی مسلمانوں بھائیوںاور کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت بندوق کے ذریعے بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ205دن سے جاری کر فیو کے باجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں ،کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ،ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں ،کشمیر یوں کی آزادی کیلئے ہم بڑی سے بڑی قر بانی دینے کیلئے تیار ہیں۔گور نر پنجاب نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور مودی کی وجہ سے بھارت انتہاپسند ریاست بن چکا ہے۔ مودی مسلمانوں اور اًمن کا قتلِ عام کر رہا ہے ۔ صدر ٹر مپ نے بھارت میں کھڑے ہوکرنر یندر مودی اور ان کی حکومت کو آئینہ دکھاد یا ہے ۔اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے کشمیر میں اًمن کے قیام اور بھارتی مسلمانوں کو مودی کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں