اپ ڈیٹ د*سکینڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کا کیمسٹری کا پیپر آوٹ ہو گیا

بدھ 26 فروری 2020 22:50

ٴْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) سکینڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کا کیمسٹری کا پیپر آوٹ ہو گیا الہ آباد ( ٹھینگ موڑ)کے امتحانی سنٹر میں جو پیپرسیکنڈ ٹائم میں تقسیم ہونا تھا اسے امتحانی عملے نے فرسٹ ٹائم تقسیم کر دیا۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آلہ آباد( ٹھینگ موڑ ) کے امتحانی سنٹر میں یہ واقعہ آج صبح کے وقت پیش آٰیا۔

امتحانی سنٹر میں امیدواروں کو پہلے معروضی اور بعد ازاں انشائیہ پیپر حل کرنے کے لیے دیا گیا انشائیہ پیپر بچوں میں تقسیم کرنے کے لیے دیا گیا تو ایک طالبہ نے نشاندہی کی کہ جو پیپر انہیں حل کرنے کے لیے دیا گیا ہے وہ تو سیکنڈ ٹائم کا ہے جس پر امتحانی سنٹر میں موجود عملے نے امیدواروں سے فوری پیپر واپس لے لیا اس دوران بچوں نے دو دو سوالات حل کر لیے تھے ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ خالق حبیب بنک الہ آباد برانچ سے فرسٹ اور سیکنڈ ٹائم دونوں کے پیپر لے آیا اور اپنی نااہلی کے باعث سیکنڈ ٹائم والا کیمسٹری کا پیپر فرسٹ ٹائم والے امیدواروں میں تقسیم کر دیا جبکہ فرسٹ ٹائم والا پیپر الماری میں رکھ دیا پیپر تبدیل ہونے پر امتحانی سنٹر میں شور مچ گیا جس پر فوری طور پر امتحانی عملے نے سیکنڈ ٹائم والے پیپر واپس لے کر فرسٹ ٹائم والا کیمسٹری کا پیپر بچوں میں تقسیم کر دیا لیکن چونکہ امیدواروں کا وقت بہت ضائع ہو چکا تھا اور اوپر سے عملے نے بھی جلد پیپر امیدواروں سے لے لیے جس پر امیدواروں نے امتحانی سنٹر کے باہر احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن لاہور انفاس احمد نے امتحانی سنٹر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آلہ آباد( ٹھینگ موڑ ) پہنچ گئے اور سپرنٹنڈ نٹ خالق کو فوری پر ہٹا دیا جبکہ چیئرمین پروفیسر ریاض کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایسی اطلا ع ملی ہے جس پر کنٹرولر امتحانات کو وہاں بھجوایا گیا پیپر اس طرح تو آئوٹ نہیں ہوا ہے جس طرح ہونا چاہیے صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں