لاہور بورڈ آف ایجوکیشن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

جمعرات 27 فروری 2020 17:15

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) لاہور بورڈ آف ایجوکیشن کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع‘تحریک التواء مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی طالبہ ملیحہ بابر کامستقبل لاہور بورڈ کی غلطی سے داوپر لگ گیاہے‘لاہور بورڈ نے ملیحہ بابر کی غلط تاریخ پیدائش لکھ کر تما م ڈگریاں مشکوک کردی ہیں‘طالبہ کے سکول سرٹیفکیٹ اور ب فارم پر تاریخ پیدائش 30اپریل ہے‘جبکہ میٹرک،بی اے اور ماسٹر کی ڈگریوں پر 29اپریل تاریخ پیدائش لکھ دی گئی ہے‘لاہور بورڈ کی دانستہ غلطی کا خمیازہ طالبہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے‘لاہور بورڈ کی غلطی کی وجہ سے طالبہ کوشدید ذہنی اذیت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ طالبہ ملیحہ بابر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں