وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک صحیح سمت کی جانب گامزن ہو چکا ہے،

حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت بیرونی ممالک کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے،حکومتی اقدامات کی وجہ سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا پاک بھارت بزنس کونسل ممبر برائے پٹرولیم اینڈ گیس سیکٹر نور محمد قصوری کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

جمعرات 27 فروری 2020 18:10

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پاک بھارت بزنس کونسل ممبر برائے پٹرولیم اینڈ گیس سیکٹر نور محمد قصوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بہتر سفارت کاری اور پالیسیوں کی بدولت بیرونی ممالک کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک صحیح سمت کی جانب گامزن ہو چکا ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔ جمعرات کے روز یہاں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر کو قومی دھارے میں شامل کر کے عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں جس سے ملک میں متعدد میگا پراجیکٹس کا آ غاز ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب چل پڑا ہے ،ْ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نور محمد قصوری کا کہنا تھا کہ اس ریجن میں پہلی مرتبہ امریکہ اکنامک ڈویلپمنٹ کیلئے آ رہا ہے ۔ بھارت میں پچاس کروڑ سے زائد مڈل کلاس لوگ رہتے ہیں اس لئے امریکہ بھارت کے ساتھ بزنس پارٹنر کے طور پر کام کر رہا ہے تاہم پاکستان کو بھی امریکہ نظر انداز نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا دورہ بھارت کے دوران پاکستان کے بارے میں اچھے تاثرات دینا خوش آئند بات ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں کیونکہ امریکہ بھی طالبان سے لڑائی کے بعد مذاکرات کی صف میں بیٹھ رہا ہے اور امریکی صدر کا بھارت میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرناکشمیریوں کیلئے اچھا پیغام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں