وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 2 مارچ سے شروع ہوں گے

روزانہ دو پرچے ہوں گے، امیدواروں کو رول نمبرسلپ جاری کردیئے گئے

جمعرات 27 فروری 2020 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتما م طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات 2 مارچ سے ملک بھر میں سے شروع ہوں گے۔ ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے۔ ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا۔ پہلا پرچہ9بجے صبح اور دوسرا2بجے دو پہر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الشھادة الثانویہ العامہ فی علوم العربیہ والاسلامیہ (میٹرک) ، الشھادة الثانویہ الخاصہ (ایف ای) ، الشھادة العالیہ (بی ای) اور الشھادة العالمیہ (ایم اے عربی،اسلامیات) کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق قرآن ، حدیث، تفسیر، اخلاق ،منطق، فلسفہ، سیرت، لغت، تاریخ، فقہ،صرف،نحو، اصول الفقہ ،عقائد، ادب اور زبانی امتحان طے شدہ اوقات کے مطابق منعقد ہوں گے۔

تمام امیدواروں کو رول نمبرسلپ جاری کردیے گئے ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ www.wmshia.com پر بھی ڈیٹ شیٹ موجود ہے۔ امتحانات 5مارچ تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں