سٹیزن پورٹل پر وصول ہونے والی درخواستوں پر اوّلین ترجیح کے طور پرکام کیاجائی: سمیر احمد سید

ایس او پیز کو آسان بنایاجائے،عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیاجائے اورون ونڈ وسیل پر وصول ہونے والی درخواستیں نپٹانے کی شرح مزید بہتر کی جائے

جمعرات 27 فروری 2020 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سیدنے ہدایت کی ہے کہ ون ونڈو سیل پر وصول ہونے والی درخواستوں پر عمل درآمد میں تاخیر کی وجوہات کاتعین کیاجائے اورانہیں جلد از جلد دور کرنے کے لئے پالیسی میں تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیاجائے۔ مختلف ایس او پیز کو آسان اور سادہ بنایاجائے۔

عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیاجائے اورون ونڈ وسیل پر وصول ہونے والی درخواستیں نپٹانے کی شرح مزید بہتر کی جائے۔ وہ ون ونڈو سیل اور پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل پروصول ہونے والی درخواستوں پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالے میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

سٹیزن پورٹل پر وصول ہونے والی درخواستوں پر اوّلین ترجیح کے طور پرکام کیاجائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ادارے میں متعارف کروائی جانے والی حالیہ اصلاحات کی وجہ سے ون ونڈوسیل پر وصول ہونے والی درخواستوں کو نپٹانے کی شرح میںحوصلہ افزاحد تک بہتری آئی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران درخواستیں نپٹانے کی شرح50.61فیصد رہی ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹرکمپیوٹرسروسز عبدالباسط قمر،ڈائریکٹر ون ونڈوسیل اسد اللہ چیمہ ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز علی شہزاد اور فوکل پرسن پرائم منسٹر پورٹل عثمان گلریز نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں