افواج پاکستان کو جرات مندانہ دفاع پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں، مفتی عبد الحفیظ

مشکل حالات میں جمعیة علماء اسلام نے ہی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، حافظ غضنفرعزیز مولانا فضل الرحمن کی جرات مندانہ جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،حافظ فہیم الدین

جمعرات 27 فروری 2020 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہماری افواج نے دشمن کے منہ کھٹے کردئیے ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ اپنے پورے دینی جذبے کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کریں گے اور افواج پاکستان اور بالخصوص پاک فضائیہ کو جرات مندانہ دفاع پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں دینی جماعتیں ہی اس ملک کے لئے قربانی کا جذبہ رکھتی ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل مفتی عبد الحفیظ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ غضنفرعزیز، حافظ فہیم الدین، مفتی خلیل الرحمن، قاری امجد سعید، مولانا محمد حسین نے 19مارچ تحفظ آئین پاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک پر مشکل وقت آیا تودینی کارکن ہی اس کا دفاع کریں گے، جمعیة علماء اسلام پنجاب کے عوام کے دلوں کی آواز ہے مشکل حالات میں جعلی اور ناجائز حکمرانوں کی موجودگی میں جمعیة علماء اسلام نے ہی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، ہم مولانا فضل الرحمن کی جرات مندانہ مذہبی ، جمہوری سیاسی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کرونا وائرس وغیرہ سے بچائو کیلئے ضروری اقدامات کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں