شہریان لاہور کو پارکوں میں بہترین سیکورٹی اور سہولیات مہیا کرر ہے ہیں: مظفر خان

ّپارکوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ، مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں

جمعرات 27 فروری 2020 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) جیلانی پارک میں ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی گارڈ محمد ندیم نے گزشتہ رات محمد سہیل نامی شخص کو جھیل سے رنگے ہاتھوں مچھلیاں چوری کرتے ہوئے پکڑا لیا۔ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی اہلکار نے مچھلی چور سے موقع پر 15 کلو وزنی مچھلیاں اپنے قبضے میں لیں۔پروجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مچھلی چور کو متعلقہ تھانہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور مظفر خان کا کہنا تھا کہ مچھلی چور کے خلاف تھانہ ریس کورس میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔پارکوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ، مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریان لاہور کو پارکوں میں بہترین سیکورٹی اور سہولیات مہیا کرر ہے ہیں۔ اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک جاوید حامد اپنے بیان میں کہا کہ جیلانی پارک میں کسی بھی مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کا داخلہ سختی سے ممنوع ہے۔ چوری یا دیگر جرائم کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور مظفر خان کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں