حکومت پنجاب کی جانب سے قائد اعظم میموریل فنڈ کی بحالی

کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ میں 20ملین روپے کی منظوری مقامی حکومتیں انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے خود کفالت پر بھی توجہ دیں،وزیر خزانہ پنجاب

جمعہ 28 فروری 2020 00:08

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 29واں اجلاس وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کی جانب سے کل چودہ سفارشات پیش کی گئیں جن میں قائد اعظم میموریل فنڈ کی بحالی، پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کی جانب سے سیالکوٹ سکیم میں بجلی کی فراہمی کے لیے گیپکو کو منتقل کردہ اراضی 32کنال کی اراضی پر صوبائی ٹیکسوں کا خاتمہ ڈی جی خان میں سیوریج لائنز کی مرمت ، واجب الاداء رقوم کی ادائیگی اور دئگر مقاصد کے لیے فنڈز کی منظوری اور خادم اعلیٰ صاف دیہات پروگرام کی پبلسٹی کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے چلائی جانے والی اشتہاری مہم کی ادائیگی کے فنڈزکی منظوری شامل تھی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ پنجاب نے کمیٹی کی جانب قائد اعظم میموریل فنڈ کی بحالی کے لیی20 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے اسے پروونشیل کمیٹی کا موضوع قرار دیا انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے تمام ایجنڈے جن دیگرصوبائی حکومتیں شامل ہوں پرو نشیل کمیٹی میں پیش کیے جائیں۔ صوبائی وزیر نے ڈی جی خان میں سینٹری سسٹم کی مرمت اور میٹرو پولیٹن کی واجب الادا رقوم کی ادائیگی کے لیی200ملین روپے کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ مقامی حکومتیں اور ادارے انتظامی امور کی ادائیگی کے لیے اپنے ذاتی وسائل بھی بروئے کار لائیں اور خود کفالت پر توجہ دیں ۔

کمیٹی کی متفقہ رائے سے گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ فائونڈیشن کی جانب سے سیالکوٹ سکیم کو بجلی کی فراہمی کے لیے گوجرانوالہ ا لیکٹرک سپلائی کمپنی کو منتقل کردہ زمین پر صوبائی ٹیکسوں کے خاتمے کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، مشیر وزیر اعلیٰ برائے مالی و ترقیاتی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، سیکرٹری ٹو سی ایم افتخار سہو، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان، سیکرٹری فنانس عبداللہ سنبل، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عمران سکندر اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں