راولپنڈی سے رپورٹ ہونے والے مشتبہ کرونا وائرس کیس کی لیبارٹری رپورٹ آ گئی

مشتبہ مریض کو کرونا وائرس نہیں ہے ،بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے ‘ ترجمان محکمہ صحت

جمعہ 28 فروری 2020 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے رپورٹ ہونے والے مشتبہ کرونا وائرس کیس کی لیبارٹری رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق مشتبہ مریض کو کرونا وائرس نہیں ہے ۔ مشتبہ مریض بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کی تصدیق کے لیے رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی لیبارٹری سے کروائی گئی۔وائرس کی تصدیق کے لیے مشتبہ مریض چند روز سے آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔مریض کا باقی ضروری علاج پورا ہونے پر ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں