سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والے چار شادی ہالز کو سیل کر دیا گیا

جمعہ 28 فروری 2020 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس میں نان فائلرز چار شادی ہالز کو سیل کر دیا ۔ پی آر اے حکام کے مطابق چاروں شادی ہالز کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر سربمہر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی آر اے کی ہدایت پر کمشنر انسفورسمنٹ زین ساہی کی سربراہی میں انفورسمنٹ آفیسر سعد خان نے کارروائی کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں