انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا (کل)آخری دن

جمعہ 28 فروری 2020 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا کل ( جمعہ)آخری دن ہے ۔مالی سال 2019 کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام فائلر لسٹ میں شامل نہیں ہوسکیں گے ۔

(جاری ہے)

سالانہ 4لاکھ روپے تنخواہ لینے والے افراد کیلئے گوشوارہ جمع کرانا لازمی ہے ۔گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کو بنک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا،فائلر نہ بننے والوں کو پراپرٹی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس پر بھی رعائیت نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں