سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں غیر قانونی و غیر آئینی اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 28 فروری 2020 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں غیر قانونی و غیر آئینی اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں غیر آئینی طور پر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سرجیکل ماسک کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 480 سے 1000 روپے تک پہنچ گی ہے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شہریوں میں فری سرجیکل ماسک تقسیم کریں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کوماسک کی دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا جائے۔ذخیرہ اندوزں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں