بھار تی آر ایس ایس کی غنڈہ گردی اور مسلمانو ں کا قتل عام قابل افسو س ہے : علامہ اسلم صد یقی

جمعہ 28 فروری 2020 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ئو ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ بھار ت میں مسا جد کو نظر آ تش کر نا بد تر ین دہشتگردی ہے،ٹر مپ کے دورہ بھار ت پر بھار تی آر ایس ایس کی غنڈہ گردی اور مسلمانو ں کا قتل عام قابل افسو س ہے، بھار ت میں مساجد کو نظر آ تش کر نا اور قرآ ن مجید کی بے حرمتی کا عالمی دنیا نو ٹس لے۔

ان خیالا ت کااظہارا نہوں نے 10مارچ کو الحمراہال میں ہو نے والی نظام خلا فت را شدہ کانفرنس کی تیاریو ں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلا س میں گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ اسلام میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کا کوئی تصور نہیں،صحا بہ اکرام ؓ کی زند گی تمام مسا ئل سے نکلنے کیلئے بہتر ین نمو نہ ہے جسے اپناو قت کی اشدضرور ت ہے ،اسلامی دینی تعلیمات سے ہمیں بلاتفریق وامتیاز احترام انسانیت کادرس ملتاہے۔

(جاری ہے)

اسلامی معاشرے میں امن کے قیام، مملکت کے استحکام اور پر امن بقائے باہم کے لیے ضروری ہے کہ تحمل و برداشت، عفو و درگزر، حلم و برد باری، رواداری، روشن خیالی اور اعتدال پسندی کو فروغ دیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ معاشرے سے غربت، جہالت، بے روزگاری اور لا قانونیت کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کے لیے اسوئہ حسنہ کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں