قوم پو چھ رہی ہے خیبر میں جاری میٹر وبس منصو بہ کب مکمل ہو گا : سلیم ر ضا

جمعہ 28 فروری 2020 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ قوم پو چھ رہی ہے خیبر میں جاری میٹر وبس منصو بہ کب مکمل ہو گا ،پی ٹی آئی حکومت نااہل کے سا تھ مسلم لیگ ن کے منصو بو ں پر اپنی تختیاں لگا کر چور بھی ثا بت ہورہی ہے،حکومت نے اپنی نااہلی اور نالا ئقی چھپانے کیلئے مخا لفین پر تنقید اور انہیں گا لیاں نکالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ڈ یڑھ سا لہ تنقید کے بعدحکومت نے عوام کو ر یلیف دینے کی بجائے ان کے منہ سے رو ٹی کا نو الہ تک چھین لیا ، عمران خان کی کسی شعبے میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ نالائقوں کا ٹولہ حکومت مہنگائی کے تسلسل کوروکنے میں مکمل ناکام ہے، قیمتوں میں مسلسل ا ضافے کی وجہ سے عوام کو زندہ درغور کررہے ہیں،ریڑھی لگانے والا اور فیکٹری کا مالک دونوں ہی مہنگائی سے پریشان ہیں،سلیکٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل سکتا،کسی کو چھوڑوں گا نہیں کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں، بہت جلد جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔

چوری کے مینڈیٹ والے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی آگ میں جلا دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں