پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ،پنجاب (PQCB)کا218واں اجلاس

ادویات کی57کیسز پر کارروائی، 08کیسز ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ

جمعہ 28 فروری 2020 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا218واں اجلاس منعقد ہوا ۔ میٹنگ میں ادویات کے کل 57کیسز پر کارروائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

کل کاروائی شدہ کیسز میں سے 08کیسز ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا،25کیسز میںمعمولی جرم کے پیش نظرمتعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ11کیسزپر کاروائی روک دی گئی اور03کیسزکو خارج کر دیا گیا ۔

کل غورکردہ کیسز میں ریگولرنوعیت کی50کیسز،نگرانی پیٹیشن کے 05کیسزاور ریوو پیٹیشن کا 02کیسز شامل تھے۔اجلاس میںری ٹیسٹنگ کی125اپیلز پر بھی کاروائی کی گئی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران میں،چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب محمدمنور حیات، سیکرٹری PQCB جمیل انور، پروفیسرڈاکٹرمحموداحمد،پروفیسرڈاکٹرشہنازاختر ، پروفیسر ڈاکٹرمنیزہ قیوم اورپروفیسر ڈاکٹرساجدبشیر شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں