یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب

شرکاء نے بھارت پرایک بار پھر برتری ثابت کرنے پرپاک فوج کے حق میں ڈاکومیٹریز پیش کیں

جمعہ 28 فروری 2020 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میںوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سیدمنصور سرورکی زیر قیادت پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میںشرکاء نے بھارت پرایک بار پھر برتری ثابت کرنے پرپاک فوج کے حق میں ڈاکومیٹریز پیش کیں۔کانفرنس روم میں منعقدہ اس تقریب میں ڈینز،چیئرمین،آفیسر امور طلباء،پبلک ریلیشنز آفیسراور طلبہبھی موجود تھے۔

تقریب میںشرکاء نے بھارتی طیارے کو گرانے والے پاکستان ائیر فورس کے شاہین حسن صدیقی کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورنے اپنے خطاب میں نے کہا کہ 27فروری پاکستانیوں کیلئے یوم تشکر ہے جس میں پاک فوج کی جانب سے بھارت اور بین الاقوامی کمیونٹی کو پیغام دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کوسرنڈر کرنے کے بعد بین الاقوامی قوانین کے مطابق بہترین علاج معالجے، کھانے اور چائے کی پیشکش کی جو ثابت کرتا ہے کہ ہم ذمہ دار قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ ہمارے لئے سرپرائز نہیں تھا کیونکہ ہمیںپاک فوج کی صلاحیتوں پرپہلے سے ہی یقین ہے اورہم جانتے ہیں کہ ہمارے جوان دشمن کو تاریخی سبق سکھا سکتے ہیں۔اس موقع پرآفیسر امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصرنے کہا کہ ہم پاک فوج کو وطن کا دفاع یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوںنے خطہ میں طاقت کا توازن قائم رکھنے پر پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔مزید برآں تقریب میں ڈاکٹر منصور سرور نے سرپرائز ڈے منانے کیلئے کیک بھی کاٹا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں