جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت کا شعور اجاگر کرنے بارے زیادہ سے زیادہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے،سید طاہررضا ہمدانی

صوبہ کے تمام چڑیاگھروں اور وائلڈلائف پارکس میں 3مارچ کوعالمی یوم جنگلی حیات منا یا جائیگا، ڈی جی وائلڈ لائف

جمعہ 28 فروری 2020 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب سید طاہررضا ہمدانی نے صو بہ بھر کے چڑیاگھروںاور وائلڈلائف پارکس کے انچارج صاحبان کو 3مارچ کو دنیا بھر میں منائے جارہے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر اس سال کے لئے منتخب کردہ موضوع "کرہ ارض پر موجود تمام جانداروں کی دست گیری "کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کرنے کی ہدائت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں جنگلی حیات کے عالمی دن کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ہیڈ کوارٹرز کے تمام افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی وائلڈ لائف نے کہا کہ صوبہ میں جانوروں، پرندوں اور رپٹائلز کی معدوم ہوتی نسلوں اور اقسام کی حفاظت و بہتری کے لئے محکمہ ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے مگر عوامی شرکت کے بغیر مطلوبہ مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت کا شعور اجاگر کرنے بارے زیادہ سے زیادہ تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں عوام آگہی تقریبات کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔سید طاہر رضا ہمدانی نے صوبہ بھر کے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو عالمی یوم جنگلی حیات کے حوالے سے تقریبات میں طلبہ میں مضمون نویسی، تقاریر ،ذہنی آزمائش،فیس پینٹنگ ، مصوری کے مقابلے منعقد کر انے ، دن کی مناسبت سے عوام آگاہی کیلئے بینرزآویزاں کرنے ، آگہی واکس، لیکچرز کااہتمام کرنے اور تقریبات میں سول سوسائٹی سمیت عوامی شرکت کو یقینی بنانے کی بھی ہدائت کی اور اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے تمام افسران کو ہدایات پر مبنی مراسلے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں