ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ملاوٹ کے خلاف بنائی گئی ضلعی ٹاسک فورس کا اجلاس

ہفتہ 29 فروری 2020 18:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ملاوٹ کے خلاف بنائی گئی ضلع لاہور کی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پولیس، کنٹونمنٹ بورڈ، فوڈ اتھارٹی، سپیشل برانچ، محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، میونسپل کارپوریشن، انڈسٹریز اور پراسیکیوشن کے افسران نے شرکت کی۔شہر میں دالوں، فوڈ، دودھ، آئل میں ملاوٹ کرنے والوں اور غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈی سی نے محکمہ لائیو سٹاک کو شہر میں غیر قانونی مذبحہ خانوں اور غیر معیاری آئل بنانے والے یونٹس کا سراغ لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ انڈسٹریز دالوں میں ملاوٹ کرنے والے یونٹس کی فوری رپورٹ مرتب کرے اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو فوڈ کی آئیٹمز میں ملاوٹ کرنے والوں کی سورس رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی سورس رپورٹ تیارکریں۔

(جاری ہے)

دانش افضال نے کہا کہ ملاوٹ شدہ اشیاء کی شکایت پر 48 گھنٹوں میں آپریشن کیا جائے گااورشہر میں انتڑیوں، چربی سے آئل بنا کر فروخت کرنے والوں کا بھی ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتڑیوں، چربی کے آئل کو بائیو ڈیزل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس آئل کو کھانا بنانے کے لئے فروخت نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں