برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اورگیس کے بلوں پر عائد سرچارج اور ٹیکسز کے خاتمے سے برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا،محمد اسلم طاہر

ہفتہ 29 فروری 2020 18:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے برآمدی سیکٹر کیلئے 30جون تک بجلی 7.5سینٹ اور گیس 6.5ڈالر پر مہیا کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدی سیکٹر کیلئے انرجی ٹیرف طویل المدت ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے مرکزی دفتر میں دونوں سر کل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ، وائس چیئرمین شیخ عامر خالدسعید،سینئر مرکزی رہنما عبداللطیف ملک،سینئر ممبر ریاض احمد،سعید خان،محمد اکبر ملک ، اعجاز الرحمان،میجر (ر) اختر نذیر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں کارپٹ انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

محمد اسلم طاہر نے کہا کہ برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اورگیس کے بلوں پر عائد سرچارج اور ٹیکسزکو ختم کر نے سے برآمدی شعبے کو ریلیف ملے گا اور اس فیصلے سے برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی کاروبار کو برآمدات سے الگ کرنے کا میکنزم لائے اور زیرو ریٹڈ ریجیم کو بحال کیا جائے ۔ اس موقع پر رہنمائوںنے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر پالیسیاں بنائی جائیں جس کے دورس نتائج برآمد ہوںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں