پنجاب میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال نارمل ہے، لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے ، منافع خوروں نے چند ٹکوں کی لالچ میں ماسک مارکیٹوں سے غائب کردیئے ہیں،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال

ہفتہ 29 فروری 2020 19:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال نارمل ہی ، بلاوجہ خوف وہراس پھیل رہا ہے ،ہماری اخلاقیات کا یہ عالم ہے کہ لوگ حفاظتی ماسک کی تلاش میں ہیں اور یہ ماسک مہنگا اور مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے ، منافع خوروں نے چند ٹکوں کی لالچ میں ماسک مارکیٹوں سے غائب کردیئے ہیں، لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج اقبال ٹاون میں تقریب تقسیم انعامات اور سپورٹس گالا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں جدید علوم سے آراستہ کرکے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت اورانکی شخصیت کو نکھارنے میں استاد کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے، استاد رول ماڈل اورقوم کے معمار ہوتے ہیں جس قوم نے استاد کو احترام دیا اس نے مقام پالیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مذ ہب اسلام انسانیت اورایک دوسرے کا دکھ دردبانٹنے کا درس دیتا ہے لیکن ہماری اخلاقیات یہ ہے کہ مارکیٹوں سے ما سک غائب ہو گئے ہیں، دوسری جانب بل گیٹس ہیں جنہوں نے اپنی آدھی دولت انسانیت کیلئے وقف کر دی، پنجاب میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال نارمل ہے،بلاوجہ خوف وہراس پھیل رہا ہے ، ماسک مہنگا اور مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے ، منافع خوروں نے چند ٹکوں کی لالچ میں ماسک مارکیٹوں سے غائب کردیئے ہیں، لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام کی تعلیمات کو فراموش کردیا ہے جو قابل افسوس ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں