سٹی ٹریفک پولیس کا داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر لاک ڈاؤن

بدھ 25 مارچ 2020 23:40

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کرنا شروع کر دئیے ہیں، گزشتہ روز ٹریفک پولیس کی طرف سے گاڑیوں کی غیر ضروری آمدورفت روکنے کیلئے شہر کے 14 داخلی و خارجی پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے ناکے لگائے گئے، 5 ڈی ایس پیز کی نگرانی میں 18 انسپکٹرز اور 54 وارڈنز تعینات کئے گئے جبکہ ڈویژنل افسران لاک ڈاؤن کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی سپروائزری آفیسر مقرر کیا گیا، ٹریفک پولیس کہ طرف سے اولڈ راوی بریج، نیو راوی بریج، محمود بوٹی روڈ سیالکوٹ انٹرچینج،سگیاں پل، راوی پل، بابوصابو اور ٹھوکر نیاز بیگ، ایل او ایس چیک پوائنٹ، جناح ٹرمینل، محافظ ٹاون، بھوبتیاں، شاہکام چوک، پیس سوسائٹی نزد قزلباش چوک، پیکو روڈ فلائی اوور ناکہ اور گجومتہ پر ناکے لگائے گئے، اس کے علاوہ شہر بھر میں بھی 80 چوکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں