ی ٹی او کی میئو ہسپتال آمد، سانحہ شاہدرہ میں زخمی ٹریفک وارڈن عالمگیر کی عیادت کی

ایل پی جی ٹینکر بلاسٹ میں ٹریفک وارڈن یاسر عباس کے والد جابحق

بدھ 25 مارچ 2020 23:40

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد میئو ہسپتال میں شاہدرہ چوک میں ایل پی جی ٹینکر حادثہ میں زخمی وارڈن عالمگیر اور ٹریفک وارڈن یاسر عباس کے والد کی عیادت کیلئے فوری پہنچ گئے، سی ٹی او لاہور نے ڈاکٹرز سے زخمیوں کے بہترین علاج ومعالجے کی درخواست کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زخمی وارڈن کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، بعدازاں ٹریفک وارڈن عالمگیر کی حالت خطرے سے باہر ہونے پر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ ٹریفک وارڈن یاسر عباس کے والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے، دریں اثناء سی ٹی او لاہور شاہدرہ چوک پہنچ گئے جہاں پر ڈی ایس پی ٹریفک عامر صادق نے سی ٹی او لاہور کو ایل پی جی بلاسٹ کے بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

حادثہ میں ٹریفک پولیس کی پانچ موٹرسائیکلیںبھی مکمل جل کر خاکستر ہو گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں