سول لائنز پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

بدھ 25 مارچ 2020 23:42

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) ایس پی سول لائنزڈویژن دوست محمدکی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث181ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈکیتی و چور ی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی05ملزمان کے قبضہ سی02 لاکھ80 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی09پسٹلز،01 کلاشنکوف اور111 گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی33ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سی05کلو300گرام چرس،250 گرام ہیروئن اور194 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران22ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی63 ہزارروپے سے زائد ٹکڑی رقم بر آمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 64اشتہاری وعدالتی مجرمان کوبھی گرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول، لائوڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر46ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں