قیدیوں کو کو رونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے‘ترجمان کیمپ جیل

جمعرات 26 مارچ 2020 10:20

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایات کے تحت قیدیوں کو کو رونا وائرس سے بچاؤ تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے‘ محکمہ صحت کے اعلی حکام کی جانب سے جیل اہلکاروں کی ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ جیلوں میں کو رونا وائرس آگاہی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے‘ترجمان کیمپ جیل لاہور نے بتا یا کہ منشیات سمگلنگ مقدمہ میں گرفتار ملزم عابد حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا‘یہ ٹیسٹ 22مارچ کو چیف آفیسر ہیلتھ کی ٹیم کی زیر نگرانی لیا گیا اور 23مارچ کو اسکی رپورٹ مثبت آئی‘23مارچ کو ہی اس مریض کو فوری طور پر پاکستان کیڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور منتقل کیا گیا‘جہاں سے اسے میوہسپتال کے کورونا آئسولیشن سنٹر میں داخل کرادیا گیا وہ اب تک وہیں زیر علاج ہے‘ انہوں نے کہاکہ عابد حسین کی کنٹکٹ ٹرسینگ پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا‘اس ضمن میں زیر سماعت مقدمات میں گرفتار 5قیدیوں کے کو رونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے ہیں اس میں ڈیوٹی پر موجود ایک جیل اہلکار بھی شامل ہے‘ممکنہ قیدوبند کے احاطے کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اور باقی قیدیوں کو قرنطنیہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے‘انہوں نے کہا کہ احاطے کو کلوروین سپرے سے جراثیم سے پاک کر دیا گیا ہے اور جراثیم کش ادویات،ہینڈ سینی ٹیزرز،صابن،گلوز اور ماسک جیل کے اندر اور باہر جانے کے راستے پر مہیا کیے گئے ہیں‘ ترجمان نے مزیدبتایا کہ محکمہ صحت پنجاب جیل ہذا میں 100بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال بھی قائم کریگا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایڈیشنل چیف سیکرٹری(داخلہ)محکمہ داخلہ پنجاب،سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیر،ایڈیشنل سیکرٹری(پرزن)،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن کے علاوہ دوسرے اعلی حکام نے کیمپ جیل کا دورہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں