پولیس نے دفعہ 144کی خلا ف ورزی پر پی آئی اے لاہور کے بکنگ آفس پر چھاپہ مار کر فوری بند کر ادیا

جمعرات 26 مارچ 2020 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پولیس نے دفعہ 144کی خلا ف ورزی پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز لاہور کے بکنگ آفس پر چھاپہ مار کر فوری بند کر ادیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے بکنگ آفس میں مسافروں کا شدید رش تھا ۔بکنگ آفس میں عملہ سمیت 100 سے زائد مسافر موجود تھے ۔اعلیٰ حکام کو بذریعہ ای میل آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی عمارت سے ملحقہ واپڈا ہائوس اور شاہ دین بلڈنگ سے کورونا وائرس کا متاثرہ مریض سامنے آ چکا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں