کورونا وائرس ،حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں پنجگانہ اور نمازجمعہ موقوف کردی گئیں

جمعرات 26 مارچ 2020 23:54

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) حوزہ علمیہ جامعہ المنتظرکی جامع علی مسجد میں نمازجمعتہ المبارک اور باجماعت نماز پنجگانہ موقوف کردی گئی ہیں۔ دفتر جامعہ المنتظر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال آج (27مارچ) اور 3 اپریل کے جمعہ کی نماز یں منعقد نہیں ہوںگی۔ان ہنگامی حالات میں عوام الناس سے التماس ہے کہ بارگاہ خداوندی میں دعا اور استغفار کریں۔

نمازیں گھروں میں ادا کریں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت اور حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ قرآن مجید کی تلاوت اور تفسیر نمونہ، تفسیر فصل الخطاب سمیت دیگر تفاسیر ،نہج البلاغہ، صحیفہ کاملہ، اور دیگر مذہبی کتب سے استفادہ کیا جائے۔ا علامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے وطن عزیز کے تمام مسلمان اور پوری دنیا میں رہنے والے انسانوں کو اللہ تعالی اس مہلک بیماری سے محفوظ فرمائے۔اس حوالے سے گزارش کی گئی ہے کہ عوام الناس کورونا کے حوالے سے حکومت کے فیصلوںپر عمل کریں اور خود کو گھروں تک محدود رکھنے میں سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔۔اعلامیہ میںواضح کیا گیا ہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل پانچ اپریل کے بعد دیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں