مزدا ٹرک بطور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 26 مارچ 2020 23:55

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے خاتمے میں سٹی ٹریفک پولیس پیش پیش نظر آرہی ہے، انچارج شاہدرہ انسپکٹر رضا کی مزدا ٹرک کو بطور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر کارروائی، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا،تفصیل کے مطابق ڈرائیور مزدا ٹرک میں 20 افراد کو بٹھا کر لاہور سے میلسی کیلئے جارہا تھا، شاہدرہ چوک ناکہ پر مزدا ٹرک کو چیک کیا تو ڈرائیور نے 20 سواریاں بٹھائیں ہوئیں تھیں،ڈرائیور کا یہ فعل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا تھا،غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کروا دیا گیا، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد ہے، لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلہ پر من و عن عملدرآمد کروایا جارہا ہے،شہری کورونا وائرس کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں