یو ای ٹی ہیلتھ کلینک میں ایمرجنسی سینٹر کی خدمات بدستورجاری، عملہ اور ایمبولینس یونیورسٹی ملازمین اورغیر ملکی طلباء و طالبات کیلئے ہر وقت دستیاب ہے

جمعرات 26 مارچ 2020 23:55

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) ملک بھر میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے اپنے ملازمین اورغیر ملکی طلباء و طالبات کیلئے ہیلتھ کلینک کو خصوصی ہدایات جاری کی تھیں،جن کے تحت تعطیلات کے دوران ہیلتھ کلینک کے ڈاکٹرز اور ایمبولینس ڈرائیورز ملازمین اورغیرملکی طلباء کیلئے ہر وقت دستیاب ہیں، یونیورسٹی نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈرائیورز اور ڈاکٹرز کے نمبر بھی جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ہیلتھ کلینک دن کے اوقات میں صبح 9 بجے سے دوپہر 03 بجے تک کھلا رہے گا، جبکہ شام کے اوقات میں سہ پہر تین بجے سے شام 08 بجے تک ہیلتھ کلینک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین اورغیر ملکی طلباء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایمرجنسی کے صورت میں ڈاکٹرز سے مشاورت کریں، جبکہ ایمبولینس کیلئے بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 24گھنٹے رابطہ کیاجا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں