موجودہ حالات میں عوام کو گوشت ،انڈوں اور دودھ کی فراہمی کا تسلسل یقینی بنایا جائے گا،سیکرٹری لائیوسٹاک

جمعرات مارچ 23:55

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) سیکرٹری لائیوسٹاک ندیم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے درپیش حالات سے نمٹنے کے لیے اور عوام الناس کو گوشت ،انڈوں اور دودھ کی فراہمی کا تسلسل یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کو پولٹری میٹ اور انڈوں کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پولٹری فارمزاور پولٹری فیڈملز کو پابندیوں سے مستثنیٰ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باعث درپیش حالات سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 23مارچ 2020کے مطابق پولٹری فارمز ، پولٹری اور ونڈا فیڈ ملز کو پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہے تاکہ صارفین تک مرغی کا گوشت اور انڈوں کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس لیے پولٹری فارمرز،فیڈ ملز مالکان اور مرغیوں کا گوشت بیچنے والے حضرات بلا تعطّل اپنی پیداواری اور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق روزمرہ غذائی ضروریات کے لیے درکار دودھ ، بیف اور مٹن کی تیاری اور ترسیل سے وابستہ اداروں اور افراد پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگاتاہم پولٹری فیلڈ ونڈا ملزاور چکن میٹ شاپ پر کام کرنے والا عملہ تمام احتیاتی تدابیر کا خیال رکھے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments