تمام پولیس افسر اور جوان ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں، سی سی پی او

ہفتہ 28 مارچ 2020 16:30

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں کورونا سے بچائو کا سپرے کیا گیا، خصوصی ٹیم نے دفتر کے تمام حصوں میں جراثیم کش سپرے کیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق تمام دفاتر اور تھانوں میں مرحلہ وار حفاظتی سپرے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں مقامی تعطیل کے باوجود مختلف پولیس دفاتر میں سپرے کیا گیا۔

تھانہ بادامی باغ میں بھی جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ حوالات سمیت تھانہ بادامی باغ کے تمام شعبوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے عمل سے گزارا گیا۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پولیس دفاتر میں جراثیم کش سپرے کر کے کورونا سے بچائو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی تمام پولیس افسر اور جوان ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں