کرونا وائرس سروسز ہسپتال کی رہائشی کالونی میں پہنچ گیا

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) کرونا وائرس سروسز ہسپتال کی رہائشی کالونی میں پہنچ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملازمین کی کالونی کے کوارٹر نمر E-6کے رہاشی سجاد کا گھر کالونی کے درمیان میں ہے ان کی بیٹی عظمیٰ اور اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے جس پر عظمیٰ کو سروسز ہسپتا ل کے کرونا وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گھر کا ایک فرد خرم ایم ایس آفس میں فرائض سر انجام دے رہا تھا جس کی ڈیوٹی اس مقام سے تبدیل کر دی گئی ہے کالونی میں کرونا کا مریض سامنے آنے پر ہلچل مچ گئی ہے اور ملازمین میں خوف ہراس پھیل گیا ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں