الخدمت فاوٴنڈیشن اب تک ملک بھر میں 23کروڑ26لاکھ روپے کا کھانا اور خشک راشن تقسیم کرچکی ہے: محمد عبدالشکور، صدر الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان

اب تک 58ہزار مستحق افراد میں کھانا اور 76ہزار3سو خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جاچکا ہے

اتوار 29 مارچ 2020 00:13

الخدمت فاوٴنڈیشن اب تک ملک بھر میں 23کروڑ26لاکھ روپے کا کھانا اور خشک راشن تقسیم کرچکی ہے: محمد عبدالشکور، صدر الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2020ء) الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاوٴن کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مستحق افرادمیں پکے پکائے کھانے اور خشک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی کشیدہ ہوتی صورت حال کے پیشِ نظر لاک ڈاوٴن نے جہاں تمام ملک کو متاثر کیا ہے وہیں اس کے نتیجے میں آنے والی بھوک اور افلاس سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس صور ت حال سے ان افراد کو بچانے کے لئے الخدمت فاوٴنڈیشن نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو مقامی سطح پر عطیات جمع کرکے اپنے ہی علاقے کے مستحق افراد تک کھانا اور راشن پہنچانے کا اہتمام کررہی ہیں۔اب تک 58ہزارسفید پوش مستحق افراد میں کھانا اور 76ہزار3سو خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جاچکا ہے جس کی مجموعی لاگت 23کروڑ26لاکھ 13ہزار روپے بنتی ہے۔اور تقسیم کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔یہ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے علاقے میں ایسے سفید مستحق اور نادار افراد کو تلاش کرکے ان کی مدد کریں۔ الخدمت کے ذریعے ایسے افراد تک کھانا اور راشن پہنچانے کے لئے 080044448پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں