مشتبہ کوروناوائرس کے مریضوں کی ہسپتال منتقلی کیلئے بنائی گئی سپیشل پولیس ٹیمزمیں حفاظتی کٹس تقسیم

اتوار 29 مارچ 2020 00:20

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) مشتبہ کوروناوائرس کے مریضوں کی ہسپتال منتقلی کیلئے بنائی گئی سپیشل پولیس ٹیمزمیں حفاظتی کٹس تقسیم کر دی گئیں‘ ایس ایس پی آپریشنزلاہور محمد نوید نے سپیشل ٹیمز میںحفاظتی کٹس تقسیم کیں‘ یہ حفاظتی کٹس میو ہسپتال ،گنگا رام ہسپتال سمیت ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو دی گئیں ‘ حفاظتی کٹس میں مکمل لباس، ہیلمٹ، گلوز، ماسک، عینک اور سینی ٹائزرز شامل تھے‘اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے کہاکہ پولیس جوانوں کی حفاظتی انتظامات کے پیش نظر کٹس تقسیم کی جارہی ہیں‘ لاہور پولیس کا ہر سپاہی فیلڈ ڈیوٹی کی وجہ سے کورونا وائرس کے خطرات کا زیادہ سامنا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ناکوں پر تعینات جوان بھی حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے ماسک اور سینیٹائزرزکا استعمال یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں