شہداء پولیس کے ایصال ثواب کیلئے فری لنگر کا اہتمام

اتوار 29 مارچ 2020 00:20

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) شہدا پولیس کے ایصال ثواب اورکورونا وائرس سے متاثر غریب و مزدور طبقے کیلئے فری لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس لنگر خانہ کا اہتمام پولیس آفیسر مظہر اقبال کی جانب سے بیدیاں روڈ پر کیا گیا‘ اس موقع مظہر اقبال نے کہا کہ لنگر کے اہتمام کا مقصد عوام کی حفاظت کے لئے دن رات ناکوں پر تعینات پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ غریب اور مزدور طبقے کوریلیف پہنچانا ہے‘انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں غریب اورخاص کر مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہو رہا ہے اس لئے صاحب حیثیت لوگوں کو آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں