مخیر حضرات مشکل کی گھڑی میں دہاڑی دار طبقے کی مددکیلئے آگے آئیں، ایک قوم بن کر کررونا وائرس کو شکست دینا ہو گی‘سی ٹی او

اتوار 29 مارچ 2020 00:20

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ مشکل کی گھڑی میں ہمیں اپنے دہاڑی دار طبقے کی مدد کرنی چاہیے،ایسے میں ہمارا ایک قدم پورے خاندان کا سہارا بن سکتا ہے، سید حماد عابد نے اپنے ایک پیغام میھ مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران بڑھ چڑھ کر خیرات کریں،ہم نے ایک قوم ہوکر کررونا وائرس کو شکست دینی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں