مشکل وقت میں ریلیف پیکج کا علان حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے‘رانا نثار راٹھ

ہمیں اپنے ساتھ اپنے پیاروں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا

اتوار 29 مارچ 2020 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا نثار راٹھ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وزیراعظم عمران خان کا اربوں روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان قابل ستائش اقدام ہے ،کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز اورپیرا میڈیکل سٹاف ہمارے ہیرو ہیں اور پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ حالات میں خوفزدہ او رمایوس نہیں ہونا بلکہ ایک قوم بن کراس وباء کا مقابلہ کرنا ہے ۔ ہمیں اپنے ساتھ اپنے پیاروں کی زندگیوںمحفوظ بنانے کیلئے حکومت کی بتائی گئی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں