قصور میں قرنطینہ میں موجود مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال پر مامو ر طبی عملے کے پاس حفاظتی لباس تک موجود نہیں‘ پیپلز پارٹی

تفتان کی طرح ایک نئی خطرناک غلطی دہرائی جا رہی ہے،سخت احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو بڑے پیمانے پر وباء پھیل سکتی ہے

اتوار 29 مارچ 2020 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ قصور میں ڈی پی ایس میں ایک خطرناک ترین قرنطینہ چلایا جارہا ہے ، قرنطینہ میں 100 سے زائد مشتبہ مریض منتقل کئے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو حفاظت کیلئے صرف سادہ ماسک اور گلوز دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر اس سنٹر کے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکس کو حفاظتی لباس فراہم کرے ،قصور میں بھی تفتان کی طرح ایک نئی خطرناک غلطی دہرائی جا رہی ہے،سخت احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو قصور شہر میں بڑے پیمانے پر کورونا پھیل سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں