شہری اٹلی، سپین جیسے حالات سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

کرونا کو روکنے کیلئے حکومت سمیت اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن پر بھی یکساں ذمہ داری عائد ہوتی ہے

اتوار 29 مارچ 2020 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شہری اٹلی، سپین جیسے حالات سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں، کرونا کو روکنے میں حکومت سمیت اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن پر بھی یکساں ذمہ داری عائد ہوتی ہے،کرونا سے بچا ئو کیلئے ہمارے بروقت اقدامات کی گواہی ڈبلیو ایچ او بھی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارے تین پڑوسی ملکوں میں کرونا کا اثر نمایاں ہے، پاکستان کی عوام کو ہوشیار رہنا ہو گا، اگر پاکستان کا بہت سے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ بھی موازنہ کریں تو ہم پر اللہ تعالی کا کرم ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت کی کرونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط لیکن موثر رد عمل کی رہی ہے، اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس وبا کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں ،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں