کرونا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات مثالی ہیں‘ شنیلاروت

اپوزیشن جماعتیں کرونا جیسی آفت پر سیاست کی بجائے اس مرض پر قابو پانے میں حکومت کا ساتھ دیں

اتوار 29 مارچ 2020 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) و فا قی پار لیمانی سیکرٹر ی شنیلاروت نے کہاہے کہ کرونا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات مثالی ہیں،پوزیشن جماعتیں کرونا جیسی آفت پر سیاست کی بجائے اس مرض پر قابو پانے میں حکومت کا ساتھ دیں، پی ٹی آئی کی حکومت کرونا وائرس سے بچاو اورخاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہو ں نے کہاہے کہ امتحان کی اس گھڑی میں قوم کو متحد رکھنے میں عمران خان کا کردار اہم ترین ہے، ایک طرف ملک کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے کوشش میں مصروف ہیں تو دوسری طرف معاشی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ہمیں علم ہے جب تک کاروبار میں آسانیاں پیدا نہیں ہونگی اس وقت تک معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا۔ صنعت کوفروغ دینے کے لئے حقیقی اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں