حکومت کم آمدن والوں کے بجلی گیس بل معاف کرے‘ شفیق ر ضا قادری

اتوار 29 مارچ 2020 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ حکومت کم آمدن والوں کے بجلی گیس بل معاف کرے، کورونا وائر س نے انسانوں کو مارا ، عالمی معیشت کو تباہ کیا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو ناکام بنایا ہے،حکومت سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں کو وینٹی لیٹرز کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکومت ڈیلی ویجر،مزدوروں ،گھروں میں کام کرنے والے مردوں اور عورتوں کیلئے امدادی اور خوراک کے اعلان کردہ پیکیج پر عملدرآمد کروائے ،تمام ہسپتالوں میں کورونا کی تشخیص اور علاج کا انتظام کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں