کراچی میں امام وخطبا کی گرفتاریاںقا بل مذ مت ہیں‘ ذوالفقار مصطفی ہا شمی

اتوار 29 مارچ 2020 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے سر پر ست خلیفہ مجاز بر یلی شر یف علامہ ذوالفقار مصطفی ہا شمی نے کہاکہ کراچی میں امام وخطبا کی گرفتاریوں قا بل مذ مت ہیں،بیماری سے بچائوکی احتیاطی تدابیر کا اہتمام یقینا سنت ؐہے مگر احتیاطی تدابیر کی حدود اور دائرہ کار بھی ہے، ملک کی نازک ترین صورتحال میں معاملات کو ڈنڈے کے زورپر حل کرنا قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے علما ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ کوروناوائرس کی وباء قوم وپوری انسانیت کا مسئلہ ہے،پاکستان سمیت پوری دنیا میں تشویش ہے۔ نمازو ں اور مساجد پر پا بندی کسی صور ت بھی مسئلہ کاحل نہیں ہے تا ہم نمازی بھی احتیا ط کو ملحو ظ خا طر رکھیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ مسجد اور ممبر محرا ب سے ہمیشہ قوم کی بھلائی کی با ت ہوئی،حکومت زبر د ستی مسا جد کو بند کرا کے اللہ کے عذا ب کو دعوت نہ دے مشکل کے لمحا ت سے نکلنے کیلئے صر ف اللہ سے ر جو ع ہی آخر ی را ستہ ہو تا ہے، لو گو ں کواللہ کے در بار میں حا ضری سے کسی صور ت نہ رو کا جائے بلکہ مساجد میں آ نے والے نمازیو ں کی حفا ظت کیلئے ہر مسا جد کے گیٹ پر ایک شخص کی ڈیو ٹی لگا ئی جائے جو لو گو ں کے ہا تھ پر سینی ٹا ئزر لگائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں