کویت کے معروف بزرگ رہنما یوسف الحجی انتقال کرگئے

پیر 30 مارچ 2020 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) کویت کے معروف بزرگ رہنما یوسف الحجی انتقال کرگئے۔ مرحوم نے اپنی ساری عمر عالمی سطح پر خدمت و دعوت کے لیے وقف کیے رکھی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلندی درجات کی دُعا کی ہے۔یوسف الحجی طویل عرصے تک درجنوں عالمی اداروں کے ذمہ دار اور فعال رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سمیت کئی عالمی اداروں، سینکڑوں ہسپتالوں اور ہزاروں رفاہی منصوبوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، پروفیسر خورشید احمد، سیکریٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر جماعت عبد الغفار عزیز نے مرحوم کے پس ماندگان کے نام اپنے تعزیتی خط میں ان کی تمام خدمات کی قبولیت کی دُعا کرتے ہوئے مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں