ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے ملک بھرمیں میت سرد خانے کھولنے کا اعلان

پیر 30 مارچ 2020 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے ملک بھرمیں میت سرد خانے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق میت سرد خانے کھولنے کا فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ میت سرد خانے کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔تمام میت سرد خانوں میں موجود عملے کو پہننے کے لیے خصوصی لباس بھی فراہم کیا جائے گا۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے 27 مارچ کو اعلان کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کراچی سمیت پورے ملک میں قائم تمام میت سرد خانے اور میت غسل خانے عارضی طور پر بند کردئیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں